توانائی بچت اقدامات میں نرمی، کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ استثنیٰ کی درخواستوں اور کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بازاروں کے اوقات کار میں کمی پر غور، شادی ہال اور ریستوران بھی جلد بند کروانے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ خارجہ اور اس کے رابطہ دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قونصلر اٹیسیٹیشن سروسز عوامی سہولت کے لیے جمعہ کے روز بھی کھلی رہیں گی۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ 13 جون 2026 کو ختم ہونے والے اضافی کفایت شعاری اقدامات کی مدت 30 جون 2026 تک بڑھا دی جائے۔

مزید فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں قائم چھوٹے گروسری اور کریانہ اسٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دیے جائیں گے، جبکہ یہ سہولت ہفتہ اور اتوار سمیت ہفتے کے تمام دنوں کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بازاروں کے کھلنے، بند ہونے کے اوقات قومی معیشت پر بوجھ بن گئے، خواجہ آصف

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ، نائب وزیراعظم کے معاون خصوصی سمیت کابینہ ڈویژن، کامرس، پیٹرولیم اور آئی ٹی کے سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خستہ حال پل ٹوٹنے سے بھاری ٹرک ندی میں جا گرا، خیبر پختونخوا سے ہولناک حادثے کی ویڈیو وائرل

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے 3 دن بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات:شکیل شیخ گروپ کی 26 سالہ حکمرانی ختم جے جے گروپ کا کلین سویپ

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی