سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع بحال، نظرثانی درخواست منظور

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حقِ دفاع کی بحالی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی ہتک عزت کیس: سپریم کورٹ میں بینچ تبدیل

کیس کا فیصلہ 2 ایک کی اکثریت سے سنایا گیا، جس کی سربراہی جسٹس عائشہ ملک نے کی، انہوں نے عدالت کا مختصر حکم پڑھ کر سنایا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نظرثانی کی درخواست قابلِ سماعت ہے اور متعلقہ فریق کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ہتک عزت بل کی جتنی آج ضرورت ہے، پہلے نہیں تھی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

یہ کیس وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانے کے دعوے سے متعلق تھا، جس میں ابتدائی طور پر بانی پی ٹی آئی کے دفاع کے حق پر قانونی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد کیس کو دوبارہ ٹرائل مرحلے میں بھیجے جانے اور فریقین کو مکمل سماعت کا موقع دینے کی قانونی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں