مالی سال26 ۔ 2025 کے ادائیگی کلیمز جمع کرانے کی ڈیڈ لائن قریب، اے جی پی آر کا انتباہ

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اسلام آباد نے تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا ہے کہ مالی سال 26 ۔ 2025 سے متعلق ادائیگی کے کلیمز جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 12 جون 2026 ہے۔ مالی سال کے اختتام کے پیش نظر اس تاریخ کے بعد کوئی نیا کلیم وصول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر

اے جی پی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (ڈی ڈی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب تک حاصل کی گئی خدمات اور کی گئی خریداریوں سے متعلق تمام نئے ادائیگی کلیمز 12 جون 2026 تک جمع کرائیں۔ اسی طرح وہ تمام بل اور کلیمز جو کسی وجہ سے پاس نہیں ہوسکے اور جن کے ٹوکن پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں، انہیں بھی اسی تاریخ تک دوبارہ جمع کرانا ضروری ہوگا۔

اے جی پی آر کے مطابق 15 جون 2026 ان تمام غیر منظور شدہ بلوں کی دوبارہ جمع آوری کی آخری تاریخ ہوگی جن کے ٹوکن 12 جون 2026 تک جاری کیے گئے ہوں گے۔اے جی پی آر اسلام آباد اور اس کے ذیلی دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکائونٹس کے لیے 19 جون 2026 کو ریلیزز جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ریٹرنز جمع کرانے کے نئے قواعد متعارف کرا دیے

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ سے متعلق کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر چینج اسٹیٹمنٹس صرف 11 جون 2026 تک وصول کیے جائیں گے جبکہ ان کی پراسیسنگ عارضی طور پر 16 جون 2026 کو متوقع ہے۔

اے جی پی آر نے تمام ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ تنخواہوں اور دیگر مالی معاملات میں تاخیر سے بچنے کے لیے کمپیوٹر چینج اسٹیٹمنٹس اور رسیدِ تبدیلی کے مقدمات بروقت جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہوں کے چیک مالی سال 26 ۔ 2025 کے اختتام کے ساتھ ہی غیر موثر ہو جائیں گے۔ 30 جون 2026 کے بعد موجودہ مالی سال کا کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

تمام متعلقہ دفاتر پر زور دیا گیا ہے کہ مالی سال کے اختتامی مراحل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور کلیمز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی