فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اعلان کیا ہے کہ اب انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز اور ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹس کو آن لائن جمع کرانا لازمی ہو جائے گا۔
اس ضمن میں FBR نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کے لیے ڈرافٹ جاری کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے 7 دن کے اندر تجاویز یا اعتراضات طلب کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے لسٹ جاری کر دی
نئے رول 73 کے تحت یہ تبدیلی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، ریٹرنز جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام موصول ہونے والی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔














