فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کے شائقین کو مبارکباد کا پیغام

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 23ویں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز پر دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کھیل ایک ایسی چیز ہے جو مختلف ملکوں اور ثقافتوں کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے کے باوجود پاکستان اس میگا عالمی مقابلے کے لیے ناگزیر کیوں ہے؟

وزیرِ اعظم نے میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو اور اس میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کے شائقین کو مبارکباد کا پیغام

وزیرِ اعظم نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ اس عالمی میلے میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں کھیل کے لیے استعمال ہونے والی آفیشل فٹ بال ٹریونڈا‘ پاکستان میں بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ بالز پاکستان میں تیار ہونا ہمارے ملک کے کاریگروں کی مہارت اور بہترین کام کا ثبوت ہے۔ شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر میں دوستی، اتحاد اور کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان