اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی آگاہی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق امور نمٹائے گئے۔ ان میں 66 ہزار سے زائد شہریوں کو لرنر پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

اسی عرصے میں 50 ہزار سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 35 سو سے زائد ڈپلیکیٹ لائسنس فراہم کیے گئے۔ علاوہ ازیں 5 ہزار سے زائد لائسنسوں کو کنورٹ اور انڈورس بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ روڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد افراد کو آگاہ کیا گیا جبکہ مختلف مارکیٹوں میں سرگرمیوں کے دوران 54 ہزار سے زائد شہریوں تک پیغام پہنچایا گیا۔

 گڈ سٹیزن مہم کے تحت 74 ہزار سے زائد اور فرینڈز آف پولیس پروگرام کے ذریعے 97 ہزار سے زائد افراد کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینارز میں بھی ہزاروں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، کارکردگی اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 3 لاکھ سے زائد قانون شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ لین کی خلاف ورزی پر 25 ہزار سے زائد، غیر قانونی پارکنگ پر 47 ہزار سے زائد، فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 32 ہزار سے زائد اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 16 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اسی طرح رانگ وے ڈرائیونگ پر 18 ہزار سے زائد جبکہ اوورلوڈنگ پر 21 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، شہری خدمت مراکز کی بہتری اور محفوظ سفری ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، وفاقی دارالحکومت میں منظم ٹریفک نظام اور بلا تعطل روانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری