اسلام آباد پولیس کی آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، کارکردگی اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، سیکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کے مؤثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے جبکہ عوامی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم کو 100 فیصد کامیابی سے حل کیا ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو مزید بڑھایا جائے۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت دی کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت لائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جدید نظام سے فائدہ اٹھایا جائے، سیف سٹی اسلام آباد میں شہری سہولت سے متعلق ٹیکنالوجی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں نشہ اب نہیں تحریک کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لیے زیادہ سے زیادہ آن لائن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام افسران اپنی ماتحت ٹیموں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 63 فیصد کمی ٹیم کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے اور ہدف یہ ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی

کانفرنس کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر بریف کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘