پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز میں مندی، دوپہر تک انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث انڈیکس میں ابتدائی منٹوں کے دوران 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 صبح 11 بجے تک  بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 171,278.96 کی سطح پر موجود تھا، جو 1,575.36 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

 اس دوران کیمیکل اور کمرشل بینکنگ سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، تاہم دوپہر تک مارکیٹ نے صورتحال بدل لی اور مثبت رجحان اختیار کرلیا۔

 دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,950.33 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد اضافے کے ساتھ 171,653.93 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس دوران مجموعی کاروباری حجم 119.72 ملین شیئرز رہا۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز مارکیٹ نسبتاً مثبت رہی تھی، جب انڈیکس 276.16 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 169,703.60 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  مزید پڑھیں: اقتصادی سروے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند

دوسری جانب عالمی مارکیٹس میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ امن معاہدے کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔

ایم ایس آئی ایشیا  پیسیفک انڈیکس میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کی کوسپی مارکیٹ نے کی جہاں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپان کا نکی 225 2.7 فیصد بڑھا۔

چین کا بلیو چِپ انڈیکس سی ایس آئی 300 ایک فیصد اوپر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.3 فیصد بڑھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی، آئی ٹی برآمدات اور انٹرنیٹ رسائی میں نمایاں اضافہ

گزشتہ رات امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں تینوں بڑے انڈیکسز نے 8 اپریل کے بعد اپنی سب سے بڑی یومیہ بڑھوتری ریکارڈ کی۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک کمپوزٹ 2.5 فیصد اوپر گیا، جس کو ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی ممکنہ مضبوط مارکیٹ ڈیبیو سے متعلق توقعات نے سہارا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری