سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ون پر صوابی کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہو گئے ہیں، وہ اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ گاڑی میں اچانک پیدا ہونے والے مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ واقعے میں ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا اظہار افسوس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق سینیٹر تاج آفریدی کی ٹریفک حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹر تاج آفریدی کی وفات پر دلی طور پر غمزدہ ہیں. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی