کیا دی سمپسنز نے ورلڈ کپ 2026 فائنل میں میکسیکو اور پرتگال کے ٹکراؤ کی پیشگوئی کی تھی؟

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول اینیمیٹڈ ٹی وی شو  کے بارے میں ایک بار پھر یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے کہ اس نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں میکسیکو اور پرتگال کے درمیان مقابلے کی پیشگوئی کر دی تھی، تاہم حقائق اس دعوے کی تائید نہیں کرتے۔

یہ دعویٰ 1997 میں نشر ہونے والی دی سمپسنز کی ایک قسط کے ایک منظر پر مبنی ہے، جس میں فرضی شہر اسپرنگ فیلڈ میں میکسیکو اور پرتگال کے درمیان فٹبال میچ کا اشتہار دکھایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو 2026 ورلڈ کپ فائنل کی پیشگوئی قرار دے رہے ہیں۔

تاہم مذکورہ قسط میں نہ تو فیفا ورلڈ کپ کا کوئی ذکر موجود ہے، نہ ہی سال 2026 کا، اور نہ ہی اسے کسی عالمی فائنل سے جوڑا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ محض ایک فرضی فٹبال میچ تھا جسے بعد میں شائقین نے اپنی قیاس آرائیوں کے ساتھ جوڑ دیا۔

حقیقت جانچنے والی ویب سائٹس کے مطابق یہی دعویٰ 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ کے دوران بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی یہ نظریہ دوبارہ سامنے آجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھین: اگست 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت، دی سمپسنز نے اپنی پیشگوئی میں کیا کہا؟

اگرچہ دی سمپسنز ماضی میں بعض واقعات سے متعلق مبینہ پیشگوئیوں کے باعث شہرت حاصل کرچکا ہے، لیکن میکسیکو اور پرتگال کے 2026 ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کا دعویٰ محض ایک مداحانہ نظریہ ہے جس کی تائید کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔

واضح رہے کہ فیفا کے مطابق 2026 ورلڈ کپ کا فائنل 19 جولائی 2026 کو نیویارک-نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی