فٹبال ورلڈ کپ 2026: کینیڈا میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مقابلوں کا آغاز میکسیکو کے بعد اب کینیڈا میں بھی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ہو گیا جہاں ٹورنٹو میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں معروف کینیڈین فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کر کے شائقین کا جوش و خروش بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کے شائقین کو مبارکباد کا پیغام

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق ٹورنٹو اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب کو کینیڈا کی ثقافتی رنگا رنگی، مقامی کمیونٹیز اور فٹبال کی متحد کرنے والی طاقت کے اظہار کے طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔

معروف گلوکار ولیم پرنس۔

43 ہزار نشستوں والے ٹورنٹو اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی جبکہ شہر کی سڑکوں پر بھی بڑی تعداد میں فٹبال مداح جشن مناتے دکھائی دیے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کینیڈا اپنی سرزمین پر فٹبال ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز کینیڈا کے مقامی قبائلی ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے سے ہوا۔ مقامی پس منظر رکھنے والے معروف گلوکار ولیم پرنس نے روایتی موسیقی اور ثقافتی رقص پر مبنی خصوصی پروگرام میں شرکت کی جسے حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا۔ ان کے ساتھ مختلف عمر کے مقامی رقاصوں نے روایتی ملبوسات میں پرفارم کیا۔

مشہور کینیڈین گلوکارہ الیسیا کارا۔

بعد ازاں تقریب نے جدید موسیقی کا رنگ اختیار کیا اور مشہور کینیڈین گلوکارہ الیسیا کارا اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے اپنے مقبول گیت ’وائلڈ تھنگز‘ اور ’فائر‘ پیش کیے جس پر اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔

افتتاحی تقریب میں کینیڈا کی معروف گلوکارہ ایلینس موریسیٹ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل بوبلے نے بھی پرفارم کیا جن کی شرکت تقریب کا خاص مرکز رہی۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے کے باوجود پاکستان اس میگا عالمی مقابلے کے لیے ناگزیر کیوں ہے؟

تقریب کے دوران مزید عالمی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فلسطینی نژاد گلوکارہ الیانا اور کینیڈین گلوکارہ جیسی ریز نے مشترکہ طور پر گیت ’الیومینیٹ‘ پیش کیا، جس نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کا جوش مزید بڑھا دیا۔

پرفارمنس کے دوران میدان کے وسط میں موجود سنہری فٹبال فضا میں بلند کر دی گئی جبکہ دونوں فنکاراؤں نے اپنی پرجوش گائیکی اور رقص سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

مراکشی نژاد اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتحی۔

اس کے بعد مراکشی نژاد اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتحی، ریپر ویجی ڈریم اور ڈی جے سنجوئے نے ورلڈ کپ کے آفیشل گیت ’سِییر‘ پر پرفارم کیا۔ سرخ اور سفید لباس میں ملبوس درجنوں رقاص اور جھنڈا بردار فنکار بھی ان کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھے جنہوں نے کینیڈا کے قومی رنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے ایک شاندار منظر پیش کیا۔

ولیم پرنس نے اپنے خطاب میں ورلڈ کپ کو محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان تعلق اور یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

مزید پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو کا شاندار آغاز، جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست، میچ میں 3 ریڈ کارڈز

افتتاحی پروگرام کے بعد میزبان کینیڈا نے گروپ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف میدان میں اتر کر ورلڈ کپ میں اپنی پہلی تاریخی فتح حاصل کرنے کی کوشش کی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ٹورنٹو 6 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ وینکوور بھی ٹورنامنٹ کے اہم میزبان شہروں میں شامل ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کی تیسری اور آخری افتتاحی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونی ہے جہاں امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری خصوصی پرفارمنس پیش کریں گی۔

کیٹی پیری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ اپنے گیت ’ونڈر‘ کی پرفارمنس ناروے سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ گلوکار ٹیوس کے ساتھ کریں گی۔ پیری کے مطابق یہی بچہ اس گانے کے بول لکھنے کی ترغیب کا باعث بنا تھا اور اس نے پہلی بار یہ حصہ صرف 5 برس کی عمر میں ریکارڈ کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026: فٹبال قوانین میں نئی تبدیلیاں کیا ہیں؟

ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریبات نے شائقین کو کھیل اور ثقافت کے حسین امتزاج سے روشناس کرایا جبکہ دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا جوش اب تینوں میزبان ممالک میکسیکو، کینیڈا اور امریکا میں عروج پر پہنچ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریخ پر 14 سالہ تحقیق کے بعد شہد کے چھتے جیسی حیران کن ساخت دریافت

امریکا کی جانب سے چینی روبوٹس اور پاور اِنورٹرز کی درآمد پر پابندی، چین کا جوابی کارروائی کا انتباہ

’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین