ڈھاکہ میں خطرناک حد تک آلودہ فضا، عالمی فہرست میں پانچویں پوزیشن

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکہ میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے باعث بنگلہ دیشی دارالحکومت کو دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ڈھاکہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 117 ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق شہر کی فضا کو ’حساس افراد کے لیے غیر صحت مند‘ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود سرحدی اموات کا سلسلہ جاری، ڈھاکہ پریشان

رپورٹ کے مطابق اس فضا میں عام افراد نسبتاً محفوظ رہ سکتے ہیں، تاہم بچوں، بزرگوں اور دل یا سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے طویل وقت تک باہر رہنا صحت کے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 187 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جمہوریہ کانگو کے شہر کنشاسا 162 کے ساتھ دوسرے جبکہ یوگنڈا کا شہر کمپالا 151 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 101 سے 150 تک کی سطح کو ’حساس افراد کے لیے غیر صحت مند‘، 151 سے 200 کو ’غیر صحت مند‘، جبکہ 201 سے 300 کو ’انتہائی غیر صحت مند‘ اور 301 سے اوپر کو ’خطرناک‘ قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اے کیو آئی فضا میں موجود آلودگی کی روزانہ پیمائش ہے، جو ہوا کے معیار اور صحت پر اس کے ممکنہ اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ: بچے کے قتل کے خلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

بنگلہ دیش میں فضائی آلودگی کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں کا دھواں، صنعتی فضلہ اور تعمیراتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ سردیوں کے موسم میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے، جبکہ مون سون میں کچھ بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال فضائی آلودگی سے تقریباً 70 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کے باعث جان کی بازی ہار دیتے ہیں، جن میں دل، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں نمایاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر واعظ عمر فاروق کا کالعدم ایکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا، کشمیری مہاجرین کی آئینی حیثیت تسلیم کرنے کا مطالبہ

عمر نذیر نے ’جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی سرپرستی کا الزام عائد کر دیا

بھارت کی عدم شرکت کے باوجود سندھ طاس معاہدے کے تحت کارروائی جاری، پاکستان کی اہم قانونی کامیابی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

ویڈیو

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

امریکا اور ایران میں سفارتی سرگرمیاں تیز، ٹرمپ نے حملہ روکنے کا عندیہ دیدیا

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور