امریکا اور ایران کے مابین سمجھوتہ سفارتکاری کی بڑی کامیابی ہے، اسحاق ڈار

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سفارتکاری اور مذاکرات کی کامیابی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان حاصل ہونے والی یہ اہم پیش رفت مسلسل سفارتی رابطوں اور دوست ممالک کے اس عزم کی عکاس ہے کہ تنازع اور محاذ آرائی کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ، ’پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کا سفیر ہے‘

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے اور اس سے عالمی منڈیوں اور عالمی معیشت کو درکار اعتماد اور استحکام ملے گا، خصوصاً ان ترقی پذیر ممالک کو جو علاقائی عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس پورے عمل کے دوران پاکستان تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال رابطے میں رہا اور مسلسل تحمل، تعمیری روابط اور مذاکرات کی حمایت کرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ تمام مسائل کا پائیدار حل صرف مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کی قیادت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے اعتماد کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی اس عزم کے لیے تعریف کی کہ وہ پرامن اور مذاکراتی حل کے حصول کے لیے رابطے میں رہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے اس عمل میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور دیگر برادر ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی سفارتی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس اہم پیش رفت کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ زیر التوا امور پر مذاکرات کے جاری رہنے کے دوران پاکستان اس پیش رفت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 19 جون کو جینیوا میں ہونے والی باضابطہ دستخطی تقریب اس مثبت پیش رفت کو مزید تقویت دے گی اور خطے سمیت پوری دنیا میں دیرپا امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری