چین کا امریکا اور ایران کے مابین معاہدے کا خیرمقدم، ثالثی کی پاکستانی کوششیں قابل ستائش قرار

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے متن پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 جون کو جنیوا میں ایران امریکا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتتے ہوئے چینی ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک طے شدہ شیڈول کے مطابق معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ترجمان سے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اس اعلان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکا اور ایران مذاکرات کے ذریعے پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے متن پر متفق ہو گئے ہیں اور لبنان سمیت تمام خطوں میں فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بعد ازاں واشنگٹن اور تہران کے سرکاری ذرائع نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

لن جیان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق امن کے راستے پر کاربند رہیں گے اور اپنے اختلافات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین علاقائی تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی سفیر

ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے سیاسی مکالمے اور پرامن مذاکرات کو تنازعات کے حل اور کشیدگی میں کمی کا مؤثر ترین ذریعہ قرار دیتا آیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر، عالمی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے، وزیر خزانہ

ان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمت نہ صرف علاقائی کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے بلکہ وسیع تر استحکام اور امن کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان کے سفارتی کردار کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنا اس کی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور