امریکا غیر محفوظ؟ اسکول فائرنگ اور 20 ہزار ڈالر کے خرچے نے امریکی خاندان کو اسپین منتقل ہونے پر مجبور کردیا

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک والد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور دو کم عمر بیٹیوں کے ہمراہ امریکہ چھوڑ کر اسپین منتقل ہو گئے ہیں جس کی وجہ ایک اسکول میں پیش آنے والا مسلح حملہ اور مہنگا طبی بل بنا۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں زیک لنکن نے بتایا کہ ان کی زندگی کے دو انتہائی تکلیف دہ واقعات نے انہیں بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے قربت، لارنس بشنوئی گینگ کی گلوکار گرو رندھاوا کے جمخانے پر فائرنگ

ایک دن میں اور میری بیوی IKEA میں تھے جب ہمیں اسکول سے پیغام ملا کہ پری اسکول کیمپس میں ایک مسلح حملہ آور موجود ہے۔ ہماری بیٹیاں ایک الماری میں بند تھیں۔ ہم فرنیچر اسٹور میں کھڑے تھے اور نہیں جانتے تھے کہ ہمارے بچے محفوظ ہیں یا نہیں

زیک لنکن کے مطابق اگرچہ ان کی بیٹیاں محفوظ رہیں، تاہم اس واقعے نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو شدید ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا اور وہ پہلے جیسے نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اسکول میں گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک، 3 زخمی

خاندان کو ایک اور بڑے مالی دباؤ کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب زیک لنکن کی اہلیہ کا ٹخنہ ٹوٹ گیا۔ ان کے مطابق ہیلتھ انشورنس ہونے کے باوجود علاج پر تقریباً 20 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے جو دو سال کے عرصے میں ادا کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں واقعات کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ مزید اسی طرزِ زندگی کو جاری نہیں رکھ سکتے جس کے بعد انہوں نے اسپین منتقل ہونے کا منصوبہ بنایا۔

زیک لنکن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کہا کہ ہم یہ سب مزید برداشت نہیں کر سکتے اسی لیے ہم نے نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘