سلمان خان سے قربت، لارنس بشنوئی گینگ کی گلوکار گرو رندھاوا کے جمخانے پر فائرنگ

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے فٹنس سینٹر سے منسلک ایک جمخانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کی ذمہ داری مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 جون کو دہلی کے علاقے پشچم وہار میں واقع گرو رندھاوا کے فٹنس مرکز کے ورزش خانے پر 2 موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، منصوبہ بندی کہاں ہوئی، تفصیلات سامنے آ گئیں

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگ کے مبینہ رکن انیل پنڈت نے دعویٰ کیا کہ گرو رندھاوا کے ورزش خانے کو سلمان خان سے بڑھتی قربت کے باعث نشانہ بنایا گیا۔ پیغام میں مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی، تاہم پولیس ان دعوؤں کی تصدیق کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، واقعہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یاد رہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تنازع 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کے بعد سامنے آیا تھا۔ گینگ ماضی میں متعدد بار سلمان خان اور ان سے وابستہ شخصیات کو دھمکیاں دے چکا ہے، جبکہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سمیت کئی نمایاں واقعات میں بھی اس گینگ کا نام سامنے آتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کرلی، دلہن کون ہیں؟

پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے، روبوٹکس اور اے آئی معیشت و دفاع کو نئی طاقت دیں گے، وزیراعظم

کپاس کی پیداوار نصف سے بھی کم، ٹیکسٹائل برآمدات اور زرمبادلہ دباؤ کا شکار

این ڈی ایم اے کا جدید ماڈل قابلِ تقلید، ایران کا پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

ویڈیو

سکھر تا حیدرآباد ایم 6 موٹروے منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، حکومتی دعوے برقرار

کارگل کے شہداء پر بیان، متحدہ مدارس کونسل نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کیوں اختیار کی؟

پاکستانی کرکٹ زوال کا شکار کیوں؟ تجزیہ کار فواد مصطفیٰ سے گفتگو

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں