فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک سال میں جنگ اور امن دونوں محاذوں کے فاتح رہے، خواجہ آصف

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال کے دوران 2 اہم محاذوں پر کامیابیاں حاصل کیں اور ملک کے لیے مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 19 جون کو جنیوا میں ایران امریکا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک جانب بھارت کے خلاف معرکے میں کامیاب سپہ سالار کے طور پر سامنے آئے جبکہ دوسری جانب امن اور سفارت کاری کے میدان میں بھی دانشمندی، صبر و تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عسکری اور سفارتی دونوں محاذوں پر قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا اور ملک کا وقار بلند کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور قومی مفادات کے تحفظ کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔

مزید پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں متوازن حکمتِ عملی، قومی مفاد پر یکسو توجہ اور مؤثر قیادت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی قیادت مستقبل میں معاشی استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی پاکستان کو مزید کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی