سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پرتگال کے سرکاری دورے پر لزبن پہنچ گئے

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو پرتگال کے سرکاری دورے پر دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے دورے کے دوران پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانجل سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، رابطوں کے استحکام اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا پاکستان پہنچنے پر پُرتپاک استقبال

خبر کے مطابق سعودی عرب اور پرتگال کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp