پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 286.93 روپے تھی جو پیر کو بڑھ کر 287.63 روپے کی سطح پر رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 76.69، اماراتی درہم 78.30، کویتی دینار 936، قطری ریال 78.94 اور بحرینی دینار کی قیمت 762.91 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قیمت 309.93، برطانوی پاؤنڈ 362 اور آسٹریلین ڈالر کی قیمت 194.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 303 اور قیمت فروخت 306 روپے جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 80.2 اور قیمت فروخت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 83.7 اور قیمت فروخت 84.5، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 376 اور قیمت فروخت 380 روپے رہی۔
پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کا اعلان کرتے ہوئے اسے سابقہ سطح 21 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔