22 سالہ اداکارہ کی پراسرار موت، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

پولیس نے اس واقعے کا حادثاتی موت ما مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سنچیتا اُگلے نے کُمکم بھگیہ میں دیا تندن کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ وہ ’واگلے کی دنیا، نئی پیڑھی نئے قصے‘ میں بھی نظر آئیں اور بعد ازاں انہوں نے ڈرامہ ’دل والی دلہنیا لے جائے گی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dangal TV (@dangal_tv_channel)

ٹیلی ویژن کے علاوہ انہوں نے فلمی دنیا میں بھی کام کیا اور وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ میں تارا رانی کے کم عمر کردار کو نبھایا۔ وہ منوج باجپائی کے ساتھ تھرلر ’سائلنس 2: دی نائٹ آؤل بار شوٹ آؤٹ‘ میں بھی نظر آئیں۔

اگرچہ ان کے والد نے واقعے پر کسی شبہے کا اظہار نہیں کیا تاہم ان کے کزن آکاش ستیش اُگلے نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دن پہلے اداکارہ پریشان دکھائی دیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفات سے پہلے حمیرا اصغر نے اپنے مداحوں کے لیے کیا پیغام دیا؟

آکاش نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک ایسا انسٹاگرام اکاؤنٹ ملا ہے جس کی پروفائل تصویر میں سنچیتا اُگلے کی تصویر موجود تھی اور انہوں نے پولیس سے درخواست کی کہ اس اکاؤنٹ کے کردار اور ممکنہ تعلقات کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے اتوار کے روز اپ لوڈ کی گئی ایک ریل کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

کزن نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اداکارہ کی وفات کی تاریخ اور 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی وفات کی تاریخ میں مماثلت پائی جاتی ہے تاہم پولیس نے دونوں واقعات کے درمیان کسی بھی تعلق کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان پنجابی گلوکارہ کا لرزہ خیز قتل، لاش نہر سے برآمد

آکاش نے یہ بھی کہا کہ غیر فلمی پس منظر سے آنے والے نوجوان اداکار انڈسٹری میں شدید دباؤ کا شکار ہوتے ہیں اور ممکن ہے سنچیتا اُگلے بھی اسی دباؤ سے متاثر ہوئی ہوں۔ انہوں نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ کی آخری انسٹاگرام پوسٹ موت کی خبر سامنے آنے سے چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی اس میں سنچیتا کو گلابی رنگ کے لباس میں گانے ’ڈفلی والے ڈفلی بجا پر‘ لپ سنک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanchita Ugale (@sanchita_ugale)

پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے گہرے دکھ اور حیرت کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹاور لگانے سے روکنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور

گھانا نے پنالٹی کے بغیر آخری لمحات میں پاناما کو شکست دے دی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ