امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی 25 ریاستوں اور دولتِ مشترکہ کے علاقوں پر مشتمل اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے مجوزہ 10 سے 12.5 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف کے خلاف امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ریاستوں کا مؤقف ہے کہ امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے جبری مشقت کے معاملے پر کی گئی تحقیقات کو محض قانونی جواز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے وہ تجارتی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں وفاقی عدالتیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ٹی آر نے صرف ڈھائی ماہ میں 60 معیشتوں کی تحقیقات مکمل کیں، حالانکہ اس نوعیت کی تحقیقات میں عموماً ایک سال سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

ریاستوں کے مطابق انتظامیہ نے پہلے ہی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا، کیونکہ خام مال اور تیار شدہ مصنوعات پر یکساں ٹیرف عائد کیا گیا ہے، بغیر اس کے کہ مختلف ممالک میں جبری مشقت کی صورتحال کا الگ الگ جائزہ لیا جائے۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے کہا کہ امریکی آئین کے مطابق صدر کو اپنی مرضی سے کسی بھی ملک پر وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکُل نے ان اقدامات کو ’محنت کش خاندانوں پر ٹیکس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اشیائے خور و نوش اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹریڈ ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت عالمی ٹیرف نافذ کرنے کی تیسری کوشش بھی غیر قانونی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ

ان کے مطابق انتظامیہ کے اقدامات من مانی، قانون کے منافی اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، کیونکہ ٹیکس عائد کرنے کا اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے۔

ریاستوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ قانون کے مطابق اختیارات استعمال کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کے 10 فیصد عالمی ٹیرف مسترد کر دیے

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کش دیسائی کے مطابق امریکا ایسے غیر منصفانہ اقدامات، پالیسیوں اور طریقوں کے خاتمے کے لیے قانونی اختیار استعمال کر رہا ہے جو امریکی تجارت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیبر قوانین پر عمل درآمد میں غیر ملکی ناکامی امریکی کارکنوں کے مفادات کو متاثر کرتی ہے، جبکہ سیکشن 301 کے تحت ٹیرف امریکی تجارتی پالیسی کا مؤثر اور قانونی ذریعہ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے