وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی امور، بجٹ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ملکی سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ سمیت اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان منصوبوں پر پیش رفت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے جبکہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں اور حکومتوں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے میں تعاون اور حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ