کیلیفورنیا میں پالتو کتوں کو بچانے کے لیے جوڑے کا سیاہ ریچھ سے مقابلہ

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے میمتھ لیکس میں اپنے پالتو کتوں کو بچانے کے لیے ایک جوڑے نے پانی کی بوتل اور کلہاڑی کی مدد سے ایک سیاہ ریچھ پر قابو پا لیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب گھر کی خاتون نے باہر کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ ایک سیاہ ریچھ ان کے کتے پر حملہ آور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں ریچھوں کے حملوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد مانسٹر وولف روبوٹ کی مانگ میں تیزی

خاتون نے اپنے پالتو جانور کو بچانے کے لیے مداخلت کی تو ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں دانتوں اور ناخنوں سے زخمی کرنا شروع کر دیا۔ شور سن کر ان کا ساتھی بھی باہر نکل آیا اور ریچھ نے اس پر بھی انتہائی جارحانہ انداز میں حملہ کر دیا۔

 اس دوران خاتون نے ریچھ کا دھیان بٹانے کے لیے پاس موجود پانی کی بوتل سے اس پر ضربیں لگائیں، جس کے بعد ان کے ساتھی نے گھر کے اندر سے کلہاڑی لا کر اس کے الٹے حصے سے ریچھ پر کئی وار کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریچھ کی بیکری میں گھسنے کی ناکام کوشش، دلچسپ ویڈیو منظر عام پر

کلہاڑی کے وار سے ریچھ شدید زخمی ہو گیا اور یہ مقابلہ ختم ہوا، جس کے بعد زخمی جوڑے نے خود گاڑی چلا کر ہسپتال پہنچ کر طبی امداد حاصل کی۔ پولیس کے مطابق یہ ریچھ تقریباً 17 ماہ کا تھا جس کا وزن 70 پاؤنڈ کے قریب تھا۔

کیلیفورنیا کے محکمہ وائلڈ لائف نے بعد میں اس ریچھ کو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ماردیا، جبکہ جوڑے اور ان کے کتوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

بجٹ پائیدار معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد بنے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘