کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ 150 متحرک افراد شیڈول فورتھ میں شامل، فہرست اور نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ’ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی)’ کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ایک اور بڑا انتظامی قدم اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کمیٹی کے سینیئر رہنماؤں اور اس سے منسلک تقریباً 150 متحرک افراد کے نام ‘فورتھ شیڈول’ میں شامل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت اٹھائے گئے اس اقدام کا فیصلہ 5 جون 2026 کو منعقدہ کابینہ کے 41 ویں اجلاس کے تناظر میں، صدرِ ’آزاد جموں کشمیر‘کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الحاقِ پاکستان کشمیریوں کی اصل منزل، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں اکثریت پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہے، شاہ غلام قادر

محکمہ داخلہ کی جانب سے 18 جون 2026 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق کالعدم ‘جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ‘ کے کل 148 متحرک کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

قانون کے مطابق، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت، اجتماعات میں شرکت، مالی سرگرمیوں اور بعض دیگر امور پر کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

ان افراد کے لیے متعلقہ تھانوں میں باقاعدہ رپورٹنگ اور سیکیورٹی اداروں کی مانیٹرنگ لازم ہوتی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد ان تمام افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس فوری طور پر بلاک کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشنز کے مطابق تمام اضلاع سے فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے والے افراد کی مکمل ضلع وار تفصیل درج ذیل ہے

1۔ راولاکوٹ (پونچھ) ، 36 افراد

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع رالاکوٹ سے عمر نذیر کشمیری ولد محمد نذیر، ارباب ایڈووکیٹ ولد محمد اشرف، سجاد عزیز ولد عزیز، امتیاز رحمت ولد رحمت حسین، شوکت حسین ولد اکرم خان، ذوالفقار عارف ولد عارف خان، اعجاز عزیز ولد عزیز، زبیر شریف ولد محمد شریف، احسن اللہ ولد عقیل حسین، فیاض صابر ولد محمد صابر، صمد شکیل ولد محمد شکیل، ساجد اعظم ولد محمد اعظم، ناصر لیاقت ولد لیاقت، ذوالفقار عرف بھٹو ولد میر محمد خان کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اس کے علاوہ اویس ارشد ولد محمد ارشد، فاران مشتاق ولد مشتاق خان، خان افتخار ولد دلیل خان، اظہر کاشر ولد محمد صادق، واجد اسلم ولد محمد اسلم، سہیل شاہ ولد سلیم شاہ، شاہد شارف ولد محمد شرف، عمر شاہد ولد عارف شاہد، راجہ اسد ولد منصف داد خان، نذر کلیم ولد محمد اسحاق، لالا نیاز کیانی ولد سعید محمد کیانی، انصر احمد ولد محمد شریف، ظہور حسین ولد گل محمد، محمد حیات خان ولد حسین، عبدالحفیظ ولد بگا خان، نوید شریف ولد محمد شریف، امانت اللہ ولد امان اللہ مالدیال، عمر حیات ولد محمد حیات، ارشد حسین عرف ماما ولد محمد اعظم، مدثر امتیاز ولد امتیاز، یاسر آزاد ولد محمد آزاد، حبیب نواز ولد حق نواز کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

2۔ سدھنوتی ، 31 افراد

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سدھنوتی سے شہزاد احمد ولد مکھن خان، امان خان ولد ایم ادریس، عاطف صغیر ولد ایم صغیر، وحید حسین ولد ایم رشید، ابرار احمد ولد ایم اسحاق، شعیب ولد صادق، نجیب اللہ ولد عابد حسین، مولوی وسیم ولد ایم اشرف، عمران حلیم ولد ایم حلیم، ایم ارشد عرف معین ولد میر افسر، ایم پرویز ولد سخی محمد، جاوید اقبال ولد ایم حسین، اعجاز کرامت ولد کرامت حسین، اسد خورشید ولد خورشید حسین کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح مولانا عتیق ولد ایم شریف، عثمان خادم ولد خادم حسین، تنویر کمال ولد کمال خان، ایم شبیر ولد سردار خان، عبدالقدوس ولد ایم صادق، ذیشان رؤف ولد عبدالرؤف، فرحان کریم ولد ایم کریم، عثمان افتخار ولد ایم افتخار، منشی عبدالرزاق ولد فیروز دین، وسیم معروف ولد ایم معروف، نبیل ولد منسبی رزاق، شمشیر خان ولد ایم آزاد، پرویز اختر ولد ایم شفیع، ماجد سدوزئی ولد ایم جاوید، فیاض ولد اقبال، عمر سعید عرف عمری ولد ایم اصغر، فہیم ولد جاوید کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

3۔ کوٹلی ، 15 افراد

ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ملک یعقوب ولد کالا خان، یاسر سرفراز ولد سرفراز، ظفر زرگر ولد نظر حسین، محمد قاسم کامریڈ ولد فریاد حسین، یاسر یعقوب ولد محمد یعقوب، عابد راجوروی ولد محمد صدیق، سردار راشد نعیم ولد محمد اسماعیل، فضیل الحسن ولد اورنگزیب، راجہ حفیظ بابر ولد محمد خالق، سردار عبد الشکور ولد محمد افسر، راجہ اسرار ولد ڈھیرو خان، سبیل ریاست ولد ریاست، حبیب کمانڈو ولد ممتاز الیاس تاج، خضر عباس ولد عباس، امتیاز اسلم ولد محمد اسلم کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

4۔ باغ ، 15 افراد

نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع باغ سے سردارعابد شاہین ولد مصری خان، سردار افتخار زمان ولد محمد زمان، راجہ غلام مجتبیٰ ولد محمد نصیر، محمد عثمان کاشر ولد محمد شفیع، راجہ وقار افسر ولد محمد افسر، خرم غازی ولد عبداللطیف، سردار محمد عامر ولد محمد اکرم، الیاس کشمیری ولد محمد شریف، سردار نثار خان ولد اسلم خان، امجد اسلام امجد ولد سید حسین، محمد فاروق کشمیری ولد محمد قاسم، عادل شریف ولد محمد شریف، غلام اکبر ماگرے ولد غلام حیدر، افضل کشمیری ولد محمد حمید، عدنان خورشید ولد محمد خورشید کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنے ختم کردیے، کمشنر پونچھ کی تصدیق

5۔ میرپور ، 14 افراد

ضلع میرپور سے سعد انصاری ایڈووکیٹ ولد محمد صابر، راجہ دانش ایڈووکیٹ ولد محمد اعظم، حاجی تاج دین ایڈووکیٹ ولد محمد حسین، نازیہ شاہ ایڈووکیٹ ولد مخدوم شاہ، خواجہ مہران ارشد ولد محمد ارشد، راجہ ناظم کشمیری ولد راجہ محمد اعظم، چوہدری طارق ولد فضل حسین، محمد عاشق فردوسی ولد عبدالرشید، شہزاد عظیم ولد محمد عظیم، عاطف ارشد ولد محمد ارشد، یاسب شاہ ولد امین شاہ، حاجی جلال ولد عطا محمد، مرزا آصف جرال ولد سائیں محمد، رضوان کرامت ولد کرامت حسین کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

6۔ بھمبر ، 10 افراد

ضلع بھمبر سے نوٹیفیکشن کے مطابق سجاد احمد پوٹھی ولد محمد اعظم، چوہدری جمیل افضل ولد صابر حسین، جمیل الیاس ولد محمد صدیق، آصف چوہان ولد اللہ دتا، طاہر منظور ولد منظور حسین، عابد اسلم ولد محمد اسلم، مولوی لطیف ولد محمد عالم، عقیل کشمیری ولد نظیر احمد، توصیف علی جرال ولد محمد رزاق، محمد شفیق ولد محمد یوسف کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

7۔ جہلم ویلی ، 9 افراد

ضلع جہلم ویلی سے عابد اعوان ولد امیر اللہ اعوان، سفیر عباسی ولد نظیر عباسی، وقاص انجم ولد بشیر عاقب، شہزاد گل ولد صدرالدین، ناصر گل ولد صدرالدین، محمد عارف ڈار ولد غلام قادر ڈار، فہد مجید ولد عبدالمجید، ارشد علوی ولد علی اکبر اعوان، عبدالرشید آزاد ولد عبدالخالق کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

8۔ حویلی ، 8 افراد

ضلع حویلی سے مجتبیٰ فیض فاروقی ولد فیض احمد، آفتاب گیلانی ولد لیاقت حسین شاہ، محمد جمیل صدیق ولد غلام حسین، سجاد ثانی ولد محمد شفیع، محمد طاہر ولد محمد شبیر، فیصل جاوید ولد جاوید میر، مرتضیٰ شریف ولد محمد شریف، وقار قمر ولد قمر دین کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

9۔ نیلم ، 8 افراد

ضلع نیلم سے نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مجتبیٰ بانڈے ولد محمد یعقوب بانڈے، محسن اللہ ولد محب اللہ قریشی، فرید ناصر ولد سبیل خان، محمد اختر جمیل ولد ایم یوسف، راجہ افتخار ولد راجہ مقرب خان، وسیم ایوب (وسی خواجہ) ولد کے ایچ محمد ایوب، عثمان طارق چغتائی ولد طارق محمود، خواجہ انیس ولد خواجہ علی محمد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

10۔ مظفرآباد اور جہلم ویلی ، 4 افراد

اسی طرح ضلع مظفرآباد اور جہلم ویلی سے شوکت نواز میر ولد حبیب اللہ خان (ضلع مظفرآباد)، راجہ امجد علی خان ولد راجہ محمد اسماعیل خان (ضلع مظفرآباد)، انجم زمان اعوان ولد محمد زمان اعوان (ضلع مظفرآباد)، راجہ شعیب جاوید ولد راجہ محمد جاوید (ضلع جہلم ویلی) کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘