کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ آزاد جموں کشمیر نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

حکومت نے کالعدم تنظیم ’جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی‘ (جے اے اے سی) سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری میں معاونت فراہم کرنے والے شہری کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

قانونی منظوری اور نوٹیفکیشن کا اجرا

محکمہ داخلہ کی جانب سے 9 جون 2026 کو جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں  کشمیر نے ’پولیس رولز 1934‘ کے باب  15 کی شق 15.18 کے تحت اس بھاری انعام کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو بھی شخص ایسی ٹھوس معلومات فراہم کرے گا جن کی بنیاد پر نامزد ملزمان کی کامیاب گرفتاری عمل میں آئے گی، وہ اس تعاونی رقم کا حقدار ٹھہرے گا۔

مطلوب افراد کی تفصیلات

حکومت کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل چاروں افراد ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ان کے نام اور پتے درج ذیل ہیں۔

شوکت نواز میر ولد حبیب اللہ میر (رہائشی: بینک روڈ، مظفرآباد)، عمر نذیر کشمیری ولد محمد نذیر خان (رہائشی: پوتھی مکوالاں، ضلع پونچھ)، خواجہ مہران ارشد ولد خواجہ ارشد (رہائشی: ڈڈیال، ضلع میرپور)، سردار امان خان ولد محمد ادریس (رہائشی: گورہ پلندری، ضلع سدھنوتی)

مخبر کی شناخت خفیہ رکھنے کی یقین دہانی

عوام الناس کے تحفظ اور بلاخوف و خطر معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ نے اہم اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے کامیاب مخبر کا نام اور شناخت ’مکمل طور پر خفیہ‘ رکھی جائے گی تاکہ ان کی جان و مال کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

آئی جی پولیس کو فوری کارروائی کا حکم

ذرائع کے مطابق اس نوٹیفکیشن کی نقول محکمہ اطلاعات، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اور دیگر تمام متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے آئی جی پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان مفرور افراد کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور کارروائی کو تیز کریں۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام ریاست میں امن و امان کے قیام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو مؤثر بنانے اور اشتہاری و مطلوب افراد کو کٹہرے میں لانے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب