سعودی ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ریلوے سیفٹی اور ایئر ٹریفک مینجمنٹ میں عالمی پذیرائی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر اہم پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جہاں سعودی عرب ریلوے یعنی ایس اے آر نے 2 عالمی ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جبکہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن یعنی ایاٹا نے سعودی عرب کے ایئر ٹریفک مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کامیابیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ سعودی عرب اپنے ریل اور ہوا بازی کے شعبوں میں آپریشنل معیار، حفاظتی اقدامات اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

سعودی عرب ریلوے نے آپریشنل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے میدان میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے 2 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو ادارے کی حالیہ برسوں میں جاری تنظیمی تبدیلیوں کا اعتراف ہیں۔

ایس اے آر کو سیف 365 کی جانب سے ایکسیلینس ان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آف سیفٹی سسٹمز ایوارڈ جبکہ  انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف رسک اینڈ سیفٹی مینیجمنٹ کی جانب سے رسک ٹیم آف دا ایئر سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی بڑی کامیابی: مسلسل تیسری بار آئی ایس ای ایف میں دنیا میں دوسرا پوزیشن

سیف 365 نے ایس اے آر کے اس جدید ڈیجیٹل فریم ورک کو سراہا جس کے ذریعے ادارہ اپنی حفاظتی کلچر کی بہتری اور پیمائش کرتا ہے، جبکہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف رسک اینڈ سیفٹی مینیجمنٹ نے رسک مینجمنٹ کے مؤثر نظام اور مربوط ادارہ جاتی حکمت عملی کے ذریعے آپریشنل سیفٹی بہتر بنانے پر کمپنی کی کاوشوں کو تسلیم کیا۔

یہ ایوارڈز اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایس اے آر نے سیفٹی کو محض ایک تعمیلی ضرورت کے بجائے ادارہ جاتی کلچر میں تبدیل کر دیا ہے، جس میں قیادت کی نگرانی، ڈیٹا پر مبنی فیصلے، پیشگی خطرات کی نشاندہی اور مسلسل بہتری جیسے عناصر شامل ہیں۔

ایاٹا کی سعودی ایئر ٹریفک مینجمنٹ کی تعریف

ہوا بازی کے شعبے میں ایاٹا نے حالیہ علاقائی حالات کے دوران سعودی عرب کی ایئر ٹریفک مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مملکت نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ فضائی آپریشنز کو جاری رکھا اور کسی بڑی رکاوٹ کے بغیر فضائی آمدورفت کو برقرار رکھا۔

ایسوسی ایشن نے سعودی ایئر نیویگیشن سروسز کو ایک تعریفی خط اور یادگاری شیلڈ بھی دی، جس میں بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کو مؤثر انداز میں سنبھالنے اور آپریشنز کو مسلسل جاری رکھنے کی کوششوں کو سراہا گیا۔

ایاٹا کے مطابق سعودی ایئر نیوی گیشن سروسز نے مشکل علاقائی حالات کے باوجود فضائی راستوں کی تنظیم نو اور ٹریفک کی مؤثر نگرانی میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، جس سے سعودی فضائی حدود کی مضبوطی اور عالمی ایئرلائنز کے لیے کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا گیا۔

یہ اعتراف ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب تیزی سے عالمی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لندن کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، بیسیوں زخمی

سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، ڈاکٹر طلحہ الکشمیری

تیزاب حملے کی متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘