پاکستان کا مجموعی تعلیمی بجٹ 2311 ارب روپے مقرر، بلوچستان فی کس بجٹ میں پنجاب سے تقریباً دُگنا آگے

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں وفاق، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 2311 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سب سے بڑا تعلیمی بجٹ پنجاب نے 750 ارب روپے کے ساتھ رکھا ہے، تاہم آبادی کے تناسب سے فی کس تعلیمی بجٹ کے لحاظ سے بلوچستان پنجاب سے تقریباً دُگنا آگے ہے۔

مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے کے لیے وفاقی حکومت، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے مجموعی طور پر 2311 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا مجموعی صحت بجٹ 1340 ارب روپے مقرر، پنجاب حجم میں سرفہرست، بلوچستان فی کس بجٹ میں آگے

وفاقی حکومت نے تعلیم کے لیے 300 ارب روپے، پنجاب نے 750 ارب روپے، سندھ نے تقریباً 620 ارب روپے، خیبرپختونخوا نے 408 ارب روپے، بلوچستان نے 144 ارب روپے، آزاد جموں و کشمیر نے 57 ارب روپے جبکہ گلگت بلتستان نے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے مجموعی تعلیمی بجٹ میں سب سے آگے ہے، تاہم بلوچستان کا فی کس تعلیمی بجٹ پنجاب کے مقابلے میں تقریباً دُگنا ہے۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے ریکارڈ 750 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو صوبے کے مجموعی بجٹ کا 15 فیصد سے زائد بنتا ہے۔ اس رقم میں 686 ارب 80 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات، اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں، سبسڈیز اور ضلعی تعلیمی اداروں کے اخراجات کے لیے جبکہ 63 ارب 30 کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اسکولوں کے انفراسٹرکچر، جدید کاری اور ڈیجیٹل تعلیم کے لیے رکھے گئے ہیں۔

پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے مجموعی طور پر 600 ارب 78 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ اسکولوں کی بہتری اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے لیے بھی خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لیے 601 سے 620 ارب روپے کے درمیان بجٹ مختص کیا ہے۔ اس رقم کا مقصد پرائمری، سیکنڈری، اعلیٰ تعلیم اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے 446 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کالج ایجوکیشن کے لیے 41 ارب 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبے کے بڑے تعلیمی اداروں، جامعات اور بورڈز کے لیے بھی بجٹ میں رقوم مختص کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 170 ارب روپے کا بجٹ پیش، ترقیاتی پروگرام کے لیے 524 ارب مختص

خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لیے 408 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 45 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا بجٹ میں ماڈل اسکولز منصوبے کے لیے 9 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت 72 اسکولوں کو عالمی معیار کے اداروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ ان ماڈل اسکولز میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک منتخب ذہین طلبہ کو مفت تعلیم، رہائش، کھانا، کتابیں اور وظیفے فراہم کیے جائیں گے۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے مزید 8 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

بلوچستان حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ اس میں اسکول ایجوکیشن کے لیے 115 ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 12 ارب روپے جبکہ کالجز اور اعلیٰ تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

بلوچستان بجٹ میں 3 ہزار نئی تدریسی آسامیوں کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔ اسکولوں کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے ہائی اسکول کا درجہ دینے کے لیے 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لیے 57 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے ہیں۔ اس میں 52 ارب 78 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات، اساتذہ کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر ضروری امور کے لیے جبکہ 5 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اسکولوں کی تعمیر، توسیع اور اپ گریڈیشن کے لیے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، جن میں باغ، بھمبر، نیلم اور حویلی کہوٹہ شامل ہیں، میں دانش اسکولوں کے قیام کے لیے بھی اضافی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ، عوام کے لیے خاص کیا ہے؟

گلگت بلتستان کے لیے تعلیم کے شعبے میں تقریباً 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ علاقائی سطح پر تعلیم کے لیے تقریباً 1 ارب 37 کروڑ روپے براہِ راست مختص کیے گئے ہیں جبکہ دیگر انتظامی و بنیادی سہولیات کے بجٹ میں بھی تعلیم سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں نئے اسکولوں کے قیام اور تعلیمی سہولیات کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ تفصیلات کے مطابق وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبے میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹل لرننگ، اساتذہ کی ضروریات، مفت کتابوں، اعلیٰ تعلیم اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لندن کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، بیسیوں زخمی

سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، ڈاکٹر طلحہ الکشمیری

تیزاب حملے کی متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘