ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اٹلی برہم، وزیر خارجہ نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے متعلق بیان پر اٹلی اور امریکا کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنا طے شدہ امریکی دورہ منسوخ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

اطالوی نائب وزیراعظإ و وزیر خارجہ انتونیو تاجانی۔

سی این این کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے جمعےکو اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا نہیں جائیں گے جہاں ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات طے تھی۔ تاجانی نے ٹرمپ کے مبینہ ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا جبکہ وزیراعظم جارجیا میلونی نے انہیں مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔

یہ حالیہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے فرانس میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے دوران امریکا اور یورپی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے اشارے ملے تھے تاہم ٹرمپ کے بیان نے دونوں فریقوں کے تعلقات میں ایک نئی دراڑ ڈال دی ہے۔

اطالوی ٹی وی چینل لا 7 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جی-7 اجلاس کے دوران وزیراعظم میلونی نے ان سے تصویر بنوانے کے لیے منت سماجت کی تھی اور انہوں نے صرف ترس کھا کر ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

مزید پڑھیے: زیلنسکی کیساتھ تلخ کلامی جیسے واقعے کا امکان، شاہ چارلس اور ٹرمپ کی ملاقات میڈیا سے دور ہوگی

اس بیان کے جواب میں جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات مکمل طور پر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔

میلونی نے کہا کہ میں واقعی حیران ہوں اور میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے امریکی صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں جبکہ یہ پہلا موقع بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ’وینزویلا کا عبوری صدر‘ قرار دے دیا

اطالوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے الزامات فوری جواب کے متقاضی تھے اس لیے انہوں نے عوامی سطح پر ان کی تردید کرنا ضروری سمجھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘