پیٹرول ڈیزل سستا، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی تاریخی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کٹوتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں فوری طور پر 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، جس کے فائدے براہِ راست ملک کے معاشی نظام کو پہنچیں گے۔

کسانوں اور تاجر برادری کو بڑا ریلیف

نبیل محمود طارق نے ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کے باعث کسانوں سے لے کر انڈسٹری اور تجارت سے وابستہ کاروباری شخصیات شدید پریشانی کا شکار تھیں، جس سے مال برداری کی لاگت بھی بڑھ چکی تھی۔

نبیل محمود طارق نے کہا کہ ’ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اس بڑی کمی کے بعد اب ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی کا قوی امکان ہے، جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے گا۔‘

معیشت پر مثبت اثرات کی امید

ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ماہرین کے مطابق، گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں 15 فیصد کمی کے بعد اب اشیائے ضروریہ، زرعی اجناس اور صنعتی خام مال کی ملک گیر ترسیل سستی ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اس اقدام سے نہ صرف مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں نیچے آئیں گی بلکہ پچھلے کئی ماہ سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو بھی ایک بڑا اور پائیدار معاشی ریلیف مل سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے ایندھن بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کردیے

افغانستان کے راستے پراکسی جنگ اور آزاد کشمیر میں انتشار کے پیچھے بھارت ہے، خواجہ آصف

تیسری عالمی جنگ کا 200 فیصد خطرہ تھا، پاکستان نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، آئل ٹینکروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

سورج زمین کو نہیں نگل سکے گا، نئی تحقیق نے پرانا سائنسی نظریہ چیلنج کر دیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال