میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ‘بہترین سپہ سالار’ قرار دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ‘شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں’ اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا ایران امن مذاکرات کے سیشن کے بعد پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست ہیں’۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل کے بارے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے تاثرات

جے ڈی وینس نے گفتگو کے دوران کہا کہ ’میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ جب فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہمارا استقبال کیا، تو میں مذاقاً کہا کرتا تھا کہ میری زندگی میں 2 انتہائی اہم شخصیات ہیں، ایک بھارتی اور ایک پاکستانی، بھارتی میری اہلیہ ہیں اور پاکستانی جو ہیں وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ 3 ماہ کے دوران، شاید ہی میں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ کسی اور شخص سے گفتگو کی ہو۔ ان کی مدبرانہ قیادت کے بغیر ہم آج یہاں موجود نہ ہوتے۔ وہ یقیناً ایک عظیم فوجی رہنما ہیں، لیکن انہوں نے خود کو ایک بہترین سفارتکار بھی ثابت کیا ہے۔‘

عالمی حالات بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ‘مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ہماری اولین ترجیح ہے’ اور اس مقصد کے لیے ‘ہم لبنان میں سیز فائر کو ہر صورت یقینی بنائیں گے’۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں خطے میں جاری اس مسئلے کا مستقل سفارتی حل تلاش کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے’۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران امن مذاکرات، جے ڈی وینس مرکزی کردار بن گئے، صدر ٹرمپ نے اہم سفارتی ذمہ داری سونپ دی

امریکی نائب صدر نے خطے کے دیگر ممالک کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘ہم امن کی کوششوں کے لیے ایران کے مثبت کردار کے بھی خواہاں ہیں’۔

میڈیا سے گفتگو کے اختتام پر انہوں نے پاک، امریکا تعلقات اور عالمی امن کے مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ‘ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں’ تاکہ خطے سمیت دنیا بھر میں پائیدار امن و استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی