آبنائے ہرمز بند کرنے کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا، صدر ٹرمپ کی وارننگ

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس اہم سمندری گزرگاہ کو بند کیا گیا تو امریکا انتہائی سخت ردعمل دے گا۔

مزید پڑھیں: ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے ایرانی قیادت کو براہِ راست پیغام پہنچا دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے نتائج ایران کے لیے نہایت سنگین ہوں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے یہ راستہ بند کیا تو اسے اپنے ملک کے لیے خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول یا ٹیکس لگانے پر بھی غور کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کیاکہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی سنبھال سکتا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق جب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے یورینیم افزودگی کے حق سے متعلق بیان پر ٹرمپ سے ردعمل لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کو اپنے بیانات میں احتیاط کرنی چاہیے، ورنہ امریکا مزید سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہاکہ ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری طور پر مشکلات پیدا کرنے سے روکے۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو امریکا ایک بار پھر ایران کو سخت جواب دے گا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سوئٹزر لینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، جن میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط، برآمدی شعبہ حکومتی اقدامات کا منتظر

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اگست میں بلانے کی تجویز

ویڈیو

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

ایران کے خلاف امریکی حملے مزید تیز، ٹرمپ کی نئی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟