امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت، تیل کی قیمتوں میں قریباً 2 فیصد کمی

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں پیشرفت اور ایرانی تیل کی برآمدات کے لیے رعایتوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔

مزید پڑھیں: آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، یرغمال عملے میں 11 پاکستانی بھی شامل

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.53 ڈالر یا قریباً 1.9 فیصد کم ہو کر 79.04 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی 76.53 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات، منجمد اثاثوں کی جزوی واپسی اور تعمیرِ نو کے منصوبوں کے لیے اہم رعایتیں حاصل ہوئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق نے منڈیوں میں سپلائی سے متعلق خدشات کم کر دیے ہیں، تاہم خطے میں کشیدگی کے دوبارہ بھڑکنے کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط

دوسری جانب عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت نے بھی تیل کی اضافی فراہمی کی پیشکش کی ہے، جس سے عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کی توقعات مضبوط ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا ایمنسٹی انٹرنیشنل پر جانبداری اور طالبان کے بیانیے کو تقویت دینے کا الزام

ویژن 2030: سعودی عرب نے سماجی و معاشی ترقی کے بیشتر اہداف قبل از وقت حاصل کر لیے

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں