آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، یرغمال عملے میں 11 پاکستانی بھی شامل

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں نے ایک آئل ٹینکر کو ہائی جیک کر کے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے جس میں 11 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، کشیدگی بڑھ گئی، 2 تجارتی جہازوں پر فائرنگ

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 21 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب مسلح بحری قزاقوں نے بین الاقوامی سمندری حدود میں ٹینکر کو روک کر اس پر قبضہ کر لیا۔

حملے کے بعد سے جہاز اور اس کے عملے سے کسی قسم کا رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز کی ذمے دار شپنگ کمپنی نے بھی اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس سے عملے کے اہلِ خانہ کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکام نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے یرغمال بنائے گئے عملے کی بحفاظت بازیابی کے لیے ریسکیو اور سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

وزارتِ بحری امور کے اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ بحری امور نے وزارتِ خارجہ سے فوری سفارتی رابطوں کی درخواست بھی کی ہے جبکہ پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے صومالیہ حکام سے بھی رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: صومالیہ، انتہا پسند الشباب کا ساحل پر حملہ، 32 افراد ہلاک

دوسری جانب اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی سلامتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جلد اور محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں