کیا پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی بیٹھک اسلامی اتحاد کی طرف اہم قدم ہے؟

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قاہرہ میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا چوتھا ’ریجنل-4‘  اجلاس ہوا۔ جس میں امریکا اور ایران کے درمیان 18 جون 2026 کو طے پانے والی  ’ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کا خیرمقدم کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں اس معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، علاقائی استحکام بڑھانے اور عالمی سپلائی چین کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا گیا، جبکہ پاکستان اور قطر کی سفارتی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ معاہدے کی کامیابی کے لیے تمام فریق اپنے وعدوں پر عمل کریں اور مستقبل کے معاہدوں میں خلیجی عرب ممالک کے سیکیورٹی خدشات کو اہمیت دی جائے۔

وزرائے خارجہ نے فلسطین کے مسئلے کو خطے کے امن کا بنیادی عنصر قرار دیتے ہوئے مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔ غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے انصاف کے لیے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

چاروں ممالک مسلسل اعلیٰ سطحی بیٹھکیں منعقد کر رہے ہیں اور خطے کو لاحق مختلف چیلنجز پر بات کر رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا 4 ممالک کے یہ اجلاس ایک بڑے اسلامی اتحاد کا پیش خیمہ ہیں، اسلام آباد کے شہری اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔

آئیے! جانتے ہیں زنیرہ رفیع کی اس ویڈیو رپورٹ سے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام اور روس میں 2 فوجی اڈوں کے مستقبل پر معاہدہ طے

اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ

ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کی سمری زیرِ التوا رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے رپورٹ طلب کرلی

پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار سے زائد مقدمات، اعداد و شمار تشویشناک ہیں، حسن مرتضیٰ

’میری بیوی مجھے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی‘، یوٹیوبر جنید اکرم نے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ