جنگی ماضی کی یاد میں ثقافتی احتجاج، بمباری کے زخموں پر شاعری کا مرہم

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارسلونا کے آسمان سے کل ایک منفرد ثقافتی کارروائی کے دوران تقریباً ایک لاکھ نظمیں گرائی گئیں، جسے علامتی طور پر ’آسمانی بمباری‘ سے تشبیہ دی گئی۔

یہ اقدام شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً قدیم مرکز اور کیتھیڈرل کے اطراف میں انجام دیا گیا، جہاں یہ نظمیں مارکرز کی شکل میں فضا سے گرائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پابندی کا قانون منظور کر لیا

یہ سرگرمی ’اسپین ان فریڈم: 50 سال‘ مہم کا حصہ تھی، جس کا مقصد جنگی تشدد کے مقابلے میں ثقافت اور یادداشت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس آرٹ پروجیکٹ کے ذریعے آسمان کو، جو جنگوں میں تباہی کی علامت سمجھا جاتا ہے، تخلیقی اظہار کےلیے استعمال کیا گیا۔

یہ پرفارمنس ویک ایںڈ پر شام تقریباً 8:30 بجے اس وقت ہوئی جب ایک ہیلی کاپٹر نے بارسلونا کے تاریخی علاقے پر پرواز کرتے ہوئے نظمیں فضا سے گرائیں۔

یہ منصوبہ عالمی آرٹ پروجیکٹ ’بمبارڈیئو دے پوئیمس‘ کا حصہ ہے، جسے چلی کے آرٹسٹ گروپ نے ترتیب دیا ہے۔

یہ پروجیکٹ اس سے قبل کئی شہروں میں پیش کیا جا چکا ہے جن میں گوئرنیکا، برلن، لندن اور میڈرڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 9 ممالک اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے متحد

یہ نظمیں بارسلونا کے تاریخی مرکز اور بارسلونا کیتھیڈرل کے اطراف گرائی گئیں، جو اسپین کی خانہ جنگی کے دوران شدید بمباری کا نشانہ رہے تھے۔

اس منصوبے میں شامل نظموں میں آزادی، مزاحمت، یادداشت، جلاوطنی اور خاموشی جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ نظمیں ہسپانوی اور کاتالان زبانوں میں شائع کی گئیں، جن میں نوجوان شاعروں کو ترجیح دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں