پاکستان کے تعاون سے 8 ایرانی ماہی گیر بحفاظت اپنے وطن واپس روانہ

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سمندر میں برطانوی جہاز کی جانب سے ریسکیو کیے گئے 8 ایرانی ماہی گیروں کی اپنے وطن واپسی کامیابی سے مکمل کرا دی۔ یہ ماہی گیر کراچی سے ایران کے لیے روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو کر پھنس گئی تھی، جس کے بعد برطانوی بحری جہاز نے انہیں بحفاظت بچایا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے ایرانی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ایرانی شہریوں کی محفوظ آمدورفت اور جلد از جلد وطن واپسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

پاکستان نے اس معاملے میں ایرانی شہریوں کی دیکھ بھال اور واپسی کی ذمہ داری سونپنے پر ایران کی جانب سے کیے گئے اعتماد کو سراہتے ہوئے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے آٹھوں ایرانی ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی ممکن بنائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟