کالعدم ایکشن کمیٹی کو دھچکا، راجا امجد کے بعد اہم کور ممبر انجم زمان نے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، مظفرآباد سے کمیٹی کے کور ممبر انجم زمان اعوان نے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے تنظیم کے موجودہ بیانیے، سرگرمیوں اور طرز سیاست پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم اپنے اصل پرامن مقاصد سے ہٹ چکی ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کن راستوں پر دھکیلا جا رہا ہے۔

یہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو لگنے والا مسلسل دوسرا بڑا دھچکا ہے، کیونکہ اس سے قبل تنظیم کے ایک اور کور ممبر ایڈووکیٹ امجد علی خان بھی تنظیم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، جسے تنظیم کے اندر بڑھتے اختلافات، قیادت پر کم ہوتے اعتماد اور داخلی بحران کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

انجم زمان اعوان نے واضح الفاظ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تباہ کن سیاست سے مکمل لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم اپنے اصل پرامن مقاصد سے ہٹ چکی ہے۔

ان کے مطابق ایک پرامن تحریک کو انتشار، بے امنی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی طرف موڑ دیا گیا، جس کے نتیجے میں نوجوانوں کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ بعض بیرونی ایجنسیاں، پوشیدہ مفادات اور ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور خطے میں بے چینی کو ہوا دے رہے ہیں۔

انجم زمان اعوان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گمراہ کن نعروں، علیحدگی پسند سوچ اور غیرآئینی سرگرمیوں سے دور رہیں اور اپنے مستقبل کو انتشار کی سیاست کی نذر نہ کریں۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ریاست مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے والے عناصر سے فاصلہ رکھیں اور آئینی، قانونی اور مثبت سیاسی عمل کا حصہ بنیں۔

اہم رہنماؤں کی پے در پے علیحدگیوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اندر بڑھتے بحران، داخلی اختلافات اور کمزور پڑتے بیانیے کو مزید نمایاں کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، تہران کے مطالبات رکاوٹ بن گئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا، حماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فوج واپس نہیں ہوگی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار