وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی، جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام نے الوداع کیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات ہوئے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ہم نے فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی ہے۔

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے بھرپور سفارتکاری کی، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

امریکا نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران کو تیل کی پیداوار اور فروخت کی اجازت بھی دے دی ہے، اور 60 روز کے لیے لائسنس جاری کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس عارضی لائسنس کے تحت 21 اگست تک ایران میں پیدا ہونے والے خام تیل، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی