اسلام آباد پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرلیا، خاتون کے قتل میں سگا باپ، سابق شوہر اور سسر گرفتار

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے تھانہ بنی گالا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا اور مقتولہ کے سگے باپ، سابق شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان نے تھانہ بنی گالا کی حدود میں 20 مئی 2026 کو مسماۃ بشریٰ کو قتل کیا تھا۔ ملزمان نے واردات کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا حادثہ ظاہر کرتے ہوئے مقتولہ کی فوری تدفین بھی کردی تھی تاکہ قتل کے شواہد چھپائے جاسکیں۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ: 8 لاکھ روپے کی جائیداد پر تنازع، یورپ سے آئے 3 بھائی اپنوں کے ہاتھوں قتل

انہوں نے بتایا کہ تھانہ بنی گالا پولیس نے سیف سٹی کیمروں، ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ظاہر شاہ (سگا باپ)، اسد خان (سابق شوہر) اور پیر محمد (سسر) شامل ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کو تمام قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بیٹیوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور مقدمے کی مضبوط پیروی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید اے آئی ماڈلز چند ماہ میں سنگین سائبر خطرہ بن سکتے ہیں، خطرناک انتباہ جاری

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کی تجویز، ماضی میں کب ایسے مطالبات ہوئے؟

جعلی رسید نہیں، اصل ٹیکس: پنجاب حکومت کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بی آئی ایس پی اور بیت المال کی ڈیجیٹلائزیشن جاری، بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، عمران شاہ

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا