طلاق کی افواہیں، سوہائے علی ابڑو کی تصاویر سامنے آگئیں

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سوہائے علی ابڑو کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصے سے یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کے اور ان کے شوہر شہزار محمد کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان تمام خبروں کی تردید اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کر دی ہے۔

حالیہ پوسٹ میں اداکارہ نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں جن میں یہ تینوں ایک خوش و خرم خاندان کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کو ’بہترین والد‘ اور ایک ’خاص انسان‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں، جبکہ مداحوں نے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟

سوہائے علی ابڑو نے مارچ 2021 میں سابق کرکٹر سلیم محمد کے بیٹے شہزار محمد سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے بعد اداکارہ نے کچھ عرصہ شوبز سے وقفہ لیا تاہم 2024 میں ڈرامہ جینٹلمین کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر واپسی کی اور اب وہ مختلف پروجیکٹس میں سرگرم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

ایران کیخلاف جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون نے مزید فنڈنگ مانگ لی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں