معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری سے منفرد مقام بنانے والی سوہائے علی ابڑو کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصے سے یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کے اور ان کے شوہر شہزار محمد کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’خان تمہارا‘ کی ریلیز روک دی گئی، وجہ کیا بنی؟

سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ حالیہ تصاویر یا مشترکہ پوسٹس کی عدم موجودگی کے باعث مداحوں میں مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک طویل عرصے سے انسٹاگرام پر مشترکہ اپڈیٹس شیئر نہیں کیں جبکہ بعض سوشل میڈیا سرگرمیوں نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

سوہائے نے آخری بار نومبر 2022 میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جبکہ حالیہ عرصے میں دونوں ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہے۔ اس کے علاوہ شہزار محمد کی جانب سے بھی حالیہ دنوں میں صرف اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا ذکر نہیں کیا جس کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzar Mohammad (@shehzarmohammad)

تاہم تاحال سوہائے علی ابڑو یا شہزار محمد کی جانب سے کسی قسم کی علیحدگی یا ازدواجی مسائل کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

سوہائے علی ابڑو نے مارچ 2021 میں سابق کرکٹر سلیم محمد کے بیٹے شہزار محمد سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے بعد اداکارہ نے کچھ عرصہ شوبز سے وقفہ لیا تاہم 2024 میں ڈرامہ جینٹلمین کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر واپسی کی اور اب وہ مختلف پروجیکٹس میں سرگرم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی کیپٹن اننگز: پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف، ایک اور کلین سوئپ کی تیاری

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز