افغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات پر پاکستان اور روس میں اہم مشاورت

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور روس نے دہشتگردی کے خلاف دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی و عالمی سطح پر مشترکہ رابطوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ برائے انسدادِ بین الاقوامی دہشتگردی کے 12ویں اجلاس میں افغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات اور خطے کی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسدادِ بین الاقوامی دہشتگردی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 12واں اجلاس 23 جون 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سفیر محمد خالد خان جمالی جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ دمتری لیوبنسکی نے کی۔

اجلاس کے دوران خطے میں دہشتگردی سے پیدا ہونے والے خطرات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی اور اس کے پڑوسی ممالک و وسیع تر علاقائی سلامتی پر ممکنہ اثرات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

دونوں ممالک کے وفود نے انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ (یو این) اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پلیٹ فارمز پر تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات کو مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون، معلومات کے تبادلے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟