سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ‘گاکا’ کا وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ‘گاکا’ کا ایویشن سیکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا ہے اور ‘گاکا’ سیکیورٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ‘گاکا’ سیکیورٹی اسسٹنٹ ٹیم اے ایس ایف، ائرلائینز، گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

8 رکنی سعودی ٹیم لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں لاہور پہنچی تھی جہاں ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہور ایئر پورٹ انتظامیہ نے ٹیم کا استقبال کیا تھا۔

ڈی جی سول ایویشن نے کہا ہے کہ سعودی مہمانوں کو تمام ایئرپورٹس پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ سعودی سیکیورٹی اسسمنٹ ٹیم کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ سمیت سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والوں کے حفاظتی اقدامات کی افادیت کا جائزہ بھی لے گی۔

ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی