روز مرہ خوراک میں شامل وہ 8 اجزا جو دل کے امراض کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دل کی بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں شامل ہیں اور ماہرین کے مطابق طرزِ زندگی بالخصوص خوراک اس خطرے کو کم یا زیادہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے شعبۂ پیتھالوجی سے وابستہ کینسر ریسرچر اور پی ایچ ڈی طالبہ نے 8 ایسے عام فوڈ پریزرویٹوز (خوراک کو محفوظ رکھنے والے اجزا) کی نشاندہی کی جو دل کی بیماریوں اور بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کے خطرے میں اضافے سے منسلک پائے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ana Canadas (@healthwana)

تحقیق کے مطابق بعض فوڈ ایڈیٹوز اور پریزرویٹوز کی زیادہ مقدار جسم میں دل کی بیماریوں اور بلند فشارِ خون کے خطرات میں اضافے سے منسلک ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں جن آٹھ پریزرویٹوز کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ان میں پوٹاشیم سوربیٹ (E202)، پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ (E224)، سوڈیم نائٹرائٹ (E250)، ایسکاربک ایسڈ (E300)، سوڈیم ایسکاربیٹ (E301)، سوڈیم اریتھوربیٹ (E316)، سٹرک ایسڈ (E330) اور روزمیری کے عرق (E392) شامل ہیں۔

محققین کے مطابق جن افراد میں ان اجزا کی مقدار نسبتاً زیادہ پائی گئی ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 29 فیصد جبکہ دل کی بیماریوں، بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور انجائنا کا خطرہ 16 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت، نئی ادویات اور طریقۂ علاج نے امید جگا دی

پی ایچ ڈی طالبہ اور محقق انا کیناڈاس کا کہنا ہے کہ فوڈ پریزرویٹوز دنیا بھر میں صنعتی طور پر تیار کردہ لاکھوں غذائی مصنوعات میں استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ ان کی شیلف لائف بڑھائی جا سکے اور معیار برقرار رکھا جا سکے۔ ان کے مطابق تحقیق کے تمام شرکا کسی نہ کسی حد تک ان اجزا کے سامنے آئے جس سے ان کے ممکنہ اثرات مزید اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس تحقیق کے نتائج کی مزید توثیق کے لیے اضافی مطالعات کی ضرورت ہے تاہم یہ نتائج اس بات کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ پراسیس شدہ خوراکوں کے زیادہ استعمال سے گریز اور قدرتی و متوازن غذا کا انتخاب دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

ایران کیخلاف جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون نے مزید فنڈنگ مانگ لی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں