علی افضل ساہی کی گرفتاری معمہ بن گئی، اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کی تردید کردی

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد اور پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔ علی افضل ساہی انسداد دہشت گردی عدالت ضمانت ملنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ پولیس نے دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا۔ ادھر اسلام آباد پولیس نے اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ پولیس نے علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا وہ عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ وکیل بیرسٹر قاسم عباسی کے مطابق علی افضل ساہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔ سابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد پولیس نے دیگر مقدمات میں جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پر گرفتار کیا۔

علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ پولیس نے علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا وہ عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp