حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر 6 روپے 57 پیسے اضافہ

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل اور پیٹرول دونوں پر فی لیٹر لیوی بڑھ گئی ہے، تاہم فی الحال پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر عائد لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 39 پیسے بڑھا کر 66 روپے 64 پیسے کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے لیوی میں اضافے کا فوری اثر صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے نہیں آئے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت کو مالی اہداف کے حصول اور محصولات میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی