سرگودھا: زیادتی کا راز فاش کرنے پر 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں میں پولیس نے ان 2 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک نوجوان لڑکے کو اس وقت زندہ دفن کر دیا جب اس نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنیوالے اس خوفناک جرم کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک راہگیر نے زمین سے باہر نکلتا ہوا لڑکے کا ہاتھ دیکھا، جس پر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔

انہوں نے مٹی کھودنا شروع کی تو نوجوان تشویشناک حالت میں ملا، مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد لڑکے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: 7 سالہ بچی زیادتی و قتل کیس کے مرکزی ملزم سمیت 4 گرفتار

ڈی پی او سرگودھا شعیب اشرف کے مطابق 14 سالہ لڑکے کو تقریباً 20 دن قبل جھال چکیاں کے علاقے میں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے لڑکے کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کو بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکے نے اپنے رشتہ داروں کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے اور ان کے نام بتا دیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے جمعہ کے روز لڑکے کو اغوا کیا اور اسے جھال چکیاں کے ایک سنسان علاقے میں زندہ دفن کر دیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے 2 مرکزی ملزمان کا سراغ لگا کر مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک اور ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ

یہ واقعہ سرگودھا میں ایک 7 سالہ بچی کے قتل کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس کے مطابق اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

بدھ کے روز، سرگودھا پولیس نے بتایا تھا کہ اس کیس کا مرکزی ملزم، جو مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی