ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ: پاکستان کو آخری میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 7 گول سے شکست

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، ایونٹ کے آخری میچ میں بھی قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 0-7 کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان لیگ کے تمام 16 میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

یکطرفہ مقابلہ، انگلینڈ کی مکمل برتری

لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان پر مکمل غلبہ برقرار رکھا۔ انگلش کھلاڑیوں نے پاکستانی ڈیفنس کو تہس نہس کرتے ہوئے وقفے وقفے سے گول کیے اور گرین شرٹس کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی ایچ پرو لیگ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا احسن اقدام، کھلاڑیوں میں بڑی رقم تقسیم

انگلینڈ کی جانب سے نکولس بینڈوراک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا جائزہ

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا۔ قومی ٹیم ایونٹ کے دوران کھیلے گئے تمام 16 میچز میں ناکامی کا شکار رہی۔ پورے ایونٹ کے دوران پاکستان کا دفاعی اور جارحانہ کھیل بری طرح ناکام رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں حریف ٹیموں کے خلاف صرف 22 گول اسکور کر سکی، جبکہ مخالف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے۔ 16 میچوں کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈفرنس منفی 57 رہا، جو قومی ہاکی کے زوال کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

ایران کیخلاف جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون نے مزید فنڈنگ مانگ لی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں