دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک نے اپنی 55ویں سالگرہ کے موقع پر مصنوعی ذہانت کے اپنے نئے ماڈل گروک 4.5 سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اندرونی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں داخل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملوں میں ایلون مسک کے اے آئی ٹول گروک کے استعمال کا امریکی اعتراف
ایلون مسک نے بتایا کہ گروک 4.5 کو اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں نجی بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ماڈل 1.5 ٹریلین پیرامیٹرز پر مشتمل وی9 فاؤنڈیشن ماڈل پر مبنی ہے، جسے اضافی تربیت کے دوران کرسر ڈیٹا سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق گروک 4.5 کی کارکردگی جدید اے آئی ماڈل اوپس کے برابر یا اس سے بھی بہتر ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی
انہوں نے کہا کہ ری انفورسمنٹ لرننگ کے ذریعے ماڈل میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، جبکہ گروک بلڈ بھی روزانہ کی بنیاد پر ترقی کررہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسپیس ایکس اور اس سے وابستہ ٹیمیں رواں سال ہر ماہ شروع سے تربیت یافتہ ایک نیا اے آئی ماڈل جاری کریں گی تاکہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔














