پاکستان کا کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (CWC) پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کیمیائی تحفظ، سیکیورٹی اور کیمسٹری کے پُرامن استعمال کے فروغ کے لیے عالمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے آج دفتر خارجہ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) کے دورۂ پاکستان پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی اور اس موقع پر کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (Chemical Weapons Convention) پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ، سفیر طاہر اندرابی نے وفد کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر پاکستان کے عمل درآمد، تخفیفِ اسلحہ اور عدم پھیلاؤ (Non-Proliferation) سے متعلق قومی ترجیحات، اور او پی سی ڈبلیو کے ساتھ پاکستان کے تعمیری تعاون کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

دفتر خارجہ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کا یہ وفد 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 19 ماہرین اور نمائندوں پر مشتمل ہے، جو 30 جون سے 2 جولائی 2026 تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فورم آن دی پیس فل یوزز آف کیمسٹری میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ فورم پاکستان اور او پی سی ڈبلیو کے اشتراک سے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے آرٹیکل XI کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کیمیائی تحفظ و سلامتی، کیمیکلز کے مربوط انتظام، سائنسی تحقیق میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور کیمسٹری کے پُرامن استعمال کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

فورم میں مختلف ممالک کے ماہرین اور علاقائی مندوبین شریک ہیں، جو کیمیائی شعبے میں محفوظ، ذمہ دارانہ اور پائیدار تعاون کے فروغ کے لیے اپنے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ